جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » فیصل آباد میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے قصبے تاندلیانوالہ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

حادثہ تاندلیانوالہ کے نواح میں دھند کے باعث سڑک پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت رابعہ بی بی، اس کی بیٹیاں 13 سالہ فجر اور 11 سالہ امامہ، 6 سالہ یحییٰ اور ایک سالہ موسیٰ اور رئیس کے نام سے ہوئی ہے۔

گاڑی چلانے والا شاہ زیب، اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹریلر کو قبضے میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز