اسلام آباد (اسلم مراد ) چیمپین ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور ایک بار پھر بھارت نے انکار کیا ہے کہ وہ کوئی بھی میچ پاکستان میں نہیں کھیلے گا اس کے بدلے بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے زریعے پیشکش کی تھی کہ اگر پاکستان اور بھارت کے میچز دبئی منتقل کردئیے جائیں تو ایسی صورت میں پاکستان کو بھاری منافع ہوسکتا ہے اس صؤرت حال پر کرکٹ بورڈ کے چیرمین محسن نقوی نے دو ٹوک موقف اختیارکیا اور کہا کہ وہ کبھی ایسی بات نہیں مانیں گے ۔
دوسری طرف زرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس صورت حال پر کافی پریشان ہے اور ہوسکتا ہے کہ بھارت کے دباو پر کرکٹ کونسل ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ووٹنگ کروالے ایسی صورت میں بھی بھارت کے جیتنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں اور تمام معاملات میں پاکستان بہت پیچھے رھ سکتا ہے ۔