Home » سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بیمار تھے اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل تھے۔

دھمی آواز میں بات کرنے منموہن سنگھ کا شمار بھارت کے کامیاب ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے جنوبی ایشیائی ملک پر دو مدت تک حکومت کی۔ سنگھ، ایک ماہر معاشیات سے سیاست دان بنے۔

انہیں بھارت کو بے مثال اقتصادی ترقی کی طرف لے جانے اور کروڑوں لوگوں کو شدید غربت سے نکالنے کا سہرا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج اپنے سب سے ممتاز رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے۔ مودی نے سابق وزیراعظم کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

یاد رہے کہ منموہن سنگھ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے، سنگھ نے آکسفورڈ جانے سے پہلے کیمبرج یونیورسٹی میں جگہ حاصل کرنے کیلئے موم بتی کی روشنی میں تعلیم حاصل کی، ہندوستان کی معیشت میں برآمدات اور آزاد تجارت کے کردار پر مقالہ کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

وہ ایک قابل احترام ماہر معاشیات تھے، وہ بھارت کے مرکزی بینک کے گورنر اور حکومتی مشیر رہے بعد میں 1991 میں انہیں اچانک وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز