Home » بھارتی ہوا بازی میں بھونچال،انڈیا کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈی گو پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ،ہزاروں پروازوں کی منسوخی کا حساب مانگ لیا گیا

بھارتی ہوا بازی میں بھونچال،انڈیا کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈی گو پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ،ہزاروں پروازوں کی منسوخی کا حساب مانگ لیا گیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

نئی دہلی(ایگزو نیوز ڈیسک)بھارت کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کے دوران بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی پر ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈی گو کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ریگولیٹر کے مطابق پائلٹس کی ناقص ڈیوٹی روسٹر منصوبہ بندی اور آپریشنل بدنظمی کے باعث ملک بھر میں فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا،جس پر انڈی گو پر 222 ملین بھارتی روپے،یعنی تقریباً 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا،جو بھارتی ہوا بازی کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا مالی جرمانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوزکے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انڈی گو کی جانب سے پائلٹس کے اوقاتِ کار، آرام کے تقاضوں اور شیڈولنگ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی،جس کے نتیجے میں اچانک اور بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی کا بحران پیدا ہوا۔اس بحران نے نہ صرف ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا بلکہ ملک کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر بدنظمی،احتجاج اور انتظامی دباو کی صورتحال بھی جنم لی۔اتھارٹی نے ایئرلائن کے اعلیٰ حکام کو باضابطہ وارننگ بھی جاری کی ہے،جن میں چیف آپریٹنگ آفیسر اسیدرے پورکیراس اور آپریشن کنٹرول سینٹر کے سینئر نائب صدر جیسن ہرٹر شامل ہیں۔ریگولیٹر نے واضح ہدایت دی ہے کہ جیسن ہرٹر کو فوری طور پر ان کے موجودہ آپریشنل عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ ان کے زیر نگرانی کنٹرول سینٹر پر سنگین انتظامی ناکامیوں کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

مزید برآں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈی گو کو 5.51 ملین امریکی ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروانے کا حکم دیا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایئرلائن مستقبل میں ریگولیٹری احکامات پر مکمل عملدرآمد کرے گی اور اپنے آپریشنل ڈھانچے میں طویل المدتی اصلاحات متعارف کرائے گی۔حکام کے مطابق یہ اقدام محض سزا نہیں بلکہ ایئرلائن کے نظام کو پائیدار بنیادوں پر درست کرنے کی کوشش ہے۔یاد رہے کہ دسمبر کے ابتدائی ہفتوں میں انڈی گو نے تقریباً 4,500 پروازیں منسوخ کی تھیں، جس کے باعث ملک بھر میں ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس کر رہ گئے،متعدد پروازیں دنوں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مسافروں کو شدید ذہنی اذیت اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔سوشل میڈیا پر بھی ایئرلائن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حکومت پر ریگولیٹری نگرانی سخت کرنے کا دباو بڑھتا چلا گیا۔انڈی گو کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اعلیٰ انتظامیہ ریگولیٹری احکامات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور مناسب وقت پر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاہم بیان میں جرمانے یا ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ہوا بازی کے ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ مسافروں کی سلامتی،سہولت اور آپریشنل نظم و ضبط پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے ایئرلائن کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز