بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی سیاسی اتحادی امیت شاہ نے اپنی پارٹی کے ہندو حلقے سے وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ دارالحکومت کو "غیر قانونی” تارکین وطن سے نجات دلائیں گے۔
سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پڑوسی ملک بنگلا دیش سے آنے والے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا اگر ان کی پارٹی اگلے ماہ ہونے والے صوبائی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلا دیشیوں اور روہنگیاوں کو جگہ دے رہی ہے۔ آپ حکومت بدلیں اور ہم دہلی کو تمام غیر قانونی سے نجات دلائیں گے۔
سیاسی ناقدین نے الزام لگایا ہے کہ مودی اور شاہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستی انتخابات کے دوران ہندو قوم پرستوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اس معاملے کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔