Home » دبئی ایئر شو میں بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا،لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،مودی سرکار کی ساکھ زمین بوس

دبئی ایئر شو میں بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا،لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،مودی سرکار کی ساکھ زمین بوس

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)دبئی ایئر شو میں بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی ایک بار پھر منہ کے بل گِر گئی،جب بھارتی ساختہ تیجس لڑاکا طیارہ دورانِ شو گر کر تباہ ہو گیا اور مودی سرکار کے ” عظیم دفاعی دعوے “ لمحوں میں خاک میں مل گئے،دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے اس حادثے کے بعد بھارتی ایئرکرافٹ پروگرام کی کارکردگی اور سیکیورٹی سٹینڈرڈز پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں،شرمناک بات یہ کہ یہی طیارہ ایک روز قبل فیول لیک کا شکار بھی ہوا تھا مگر پھر بھی اسے فضا میں بھیج دیا گیا،جس  نے مودی حکومت کی ترجیحات،ذمہ داری اور دفاعی صلاحیت کا پول ایک بار پھر کھول کر رکھ  دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق دبئی ایئر شو 2025 کے آخری روز شدید افسوسناک لمحہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی ساختہ ہال ” تیجس“ لڑاکا طیارہ فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔حادثہ جمعے کی دوپہر پیش آیا اور اس نے نہ صرف ایئر شو کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی،سیکیورٹی پروٹوکولز اور تیجس پروگرام کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے فوراً بعد المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک حصے سے گھنے دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آئے۔ابتدائی اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا کہ پائلٹ طیارے سے ایجیکٹ نہیں کر سکا،جس کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ بھارتی فضائیہ نے بعدازاں ایک مختصر بیان میں حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ایئر شو انتظامیہ کے مطابق جیسے ہی طیارہ زمین سے ٹکرایا،ریسکیو ٹیموں  نے جائے حادثہ کی جانب دوڑ لگائی اور متاثرہ حصے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔دبئی ایئر شو کو فوری طور پر روک دیا گیا تا کہ ایمرجنسی رسپانس اور سیکیورٹی پروٹوکول بلا تعطل مکمل کیے جا سکیں تا ہم حیران کن امر یہ ہے کہ ترکی کے دفاعی جریدے نے انکشاف کیا کہ یہی تیجس طیارہ  ایک روز قبل ” فیول لیک “ جیسے سنگین تکنیکی مسئلے کا بھی شکار تھا۔اس انکشاف نے بھارتی ایئر فورس کے اندرونی فیصلوں،معائنے کے معیار اور خطرات کے باوجود طیارے کو اڑانے کے اقدام پر مزید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ تباہ ہونے والے طیارے میں تکنیکی خرابی موجود تھی،جس کے باوجود اسے فضائی مظاہرے کے لیے استعمال کیا گیا۔یہ فیصلہ نہ صرف حفاظتی اصولوں سے انحراف تھا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے دفاعی تشخص کو بھی دھچکا پہنچانے کے مترادف ثابت ہوا۔تیجس پروگرام پہلے بھی تنازعات اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا ہے۔اس سے قبل بھی تیجس کا ایک طیارہ انجن فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو چکا ہے جب کہ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس 36 تیجس طیارے سروس میں موجود ہیں۔طیارے کی ساخت، انجن پاور،فلائٹ سسٹمز اور حفاظتی میکانزم پر پہلے سے موجود خدشات اس حادثے کے بعد مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایک ایسے عالمی ایونٹ میں جہاں دنیا بھر کے جدید ترین جنگی طیارے اپنی کارکردگی پیش کر رہے تھے،بھارتی طیارے کا گر کر تباہ ہونا نہ صرف ایک تکنیکی ناکامی ہے بلکہ امن،حفاظت اور معیار کے عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتا ہے۔دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس کی یہ تباہی مستقبل میں بھارت کے جنگی طیاروں کے ممکنہ برآمدی منصوبوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے جبکہ کچھ تجزیہ کار اسے ” ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ کے بڑے چیلنجوں کی ایک اور کڑی “ قرار دے رہے ہیں۔حادثے کی تحقیقات تا حال جاری ہیں جبکہ عالمی دفاعی برادری اس سانحے اور اس کے پس منظر میں موجود تکنیکی خامیوں کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز