لاہور: بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کارآمد ہے تبھی تو ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز واضح طور پر کلیئر ہے کہ جب تک بی سی سی آئی کو اجازت نہیں ملتی تب تک آپس میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے
واضح رہے کہ راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ دیکھا اور چائے بھی پی۔
انڈین ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی، راجیو شکلا
1