سڈنی ( اسلم مراد ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار سپنر اور اپنی گھومتی گیندوں سے حریفوں کو پریشان کرنے والے روی چندن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا علان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی ہے اور اب کرکٹ میں نئے آنے والوں کے لیے جگہ خالی کرنا ضروری ہے اس لیے اب کرکٹ کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا ہے کرکٹ میں پانچ سو سینتیس وکٹیں لینے والے ایشون نے ہمیشہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کیا ہے اور اس پریشانی نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ایک جانب روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بری پرفارمنس اور دوسری جانب ایشون کی ریٹارمنٹ سے نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بہترین موقع ملنے کا امکان ہے کیونکہ ایشون اب کرکٹ کمنٹری اور کوچنگ کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔