جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » بھارتی گلوکار ارمان ملک نے فیشن انفلوئنسر آشنا شروف سے شادی کر لی

بھارتی گلوکار ارمان ملک نے فیشن انفلوئنسر آشنا شروف سے شادی کر لی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

معروف بھارتی گلوکار ارمان ملک اپنی منگیتر، فیشن انفلوئنسر آشنا شروف کے ساتھ ایک خوبصورت تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ جوڑے نے اپنے خاص دن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے شمار محبت اور تعریفیں ملیں۔

ارمان اور آشنا طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور دونوں اکتوبر 2023 میں منگنی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ نیا سال شروع ہوتے ہی، دونوں نے شادی کر لی۔

آشنا نے جدید دلہنوں کے رجحانات اپناتے ہوئے ایک خوبصورت سنہری اور نارنجی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نفیس کڑھائی تھی۔ جبکہ ارمان نے ہلکے گلابی رنگ کی شیروانی پہنی تھی جس پر نفیس کڑھائی تھی۔ جوڑا اپنی شادی کی رسومات کے دوران انتہائی خوش دکھائی دیا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز