مودی نے میلاد النبی کی مبارک:
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈٰیا پر ایک بیان میں نریندر مودی نے میلاد النبی کی مبارک پیش کی ہے. اور مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مختصر پیغام میں ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آگیا تھا. اور آج وہاں عید میلاد النبی منائی جارہی ہے۔
پاکستان میں جشن عید میلاد النبی کل بروز منگل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سیرت نبوی کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور نعت کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا اور ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔
میلاد النبی کی خوشی میں ملک بھر کی سڑکوں، بازاروں اور مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ کئی بازاروں اور مرکزی سڑکوں کو محرابوں اور آرائشی دروازوں سے مزین کیا گیا ہے۔