بدھ, مارچ 26, 2025
Home » بھارتی بحریہ کا "ہرمس 900 ڈرون” تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا

بھارتی بحریہ کا "ہرمس 900 ڈرون” تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

بھارتی بحریہ کا "ہرمس 900 ڈرون” تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم کے تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمس 900 ڈرون کی تجرباتی پرواز گجرات کے پور بندر میں کی جارہی تھی۔ ڈرون نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

بھارت میں آرمی کے زیر استعمال جنگی آلات کو جو حادثات پیش آئے اُن کی رپورٹس کے مطابق رواں سال "دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراوٴنڈ کر دیے گئے۔ ستمبر 2024 میں آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ جولائی 2024 میں بھی بھارتی جنگی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

اس سے قبل 2019 میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ مارچ 2018 میں ڈرون پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا تھا۔ بھارتی بحریہ میں تقریبا 14 آبدوزیں ہیں لیکن صرف 7 آپریشنل ہیں۔ یہ حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز