Home » بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے نقصان سے متعلق جھوٹ بولا ہے، عامر میر

بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے نقصان سے متعلق جھوٹ بولا ہے، عامر میر

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے نقصان سے متعلق جھوٹ بولا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کیلئے 10ملین ڈالر مختص کیے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے منافع کا تخمینہ 3 ارب روپے ہے۔

عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کے خزانے سے چیمپئنز ٹرافی پر کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی۔ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تمام اخراجات آئی سی سی ہی اٹھاتی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا بجٹ 70ملین ڈالر تھا۔ بھارت نے پاکستان کا مالی نقصان کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ تین سال تک ہم بھی بھارت نہیں جا رہے ، بھارت جس نقصان کی باتیں کر رہا ہے آنے والے دنوں میں وہی نقصان بھارت کو ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کے میچ سے ہی زیادہ ریونیو کمایا جاتا ہے۔ پاکستان بھی بھارت کھیلنے نہیں جائے گا تو بھارت کو پاکستان سے زیادہ نقصان ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز