وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر:
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے. شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے. خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان باہمی احترام. خود مختاری اور مساوات پر مبنی تعاون پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے. شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے. پر اسلام آباد کو مبارکباد دی. اور کہا کہ نئی دہلی اس کی صدارت کو کامیاب بنانے. میں مکمل تعاون کرتا ہے۔
جے شنکر نے مزید کہا. کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی. اور انتہا پسندی. سے نمٹنے کے شنگھائی تعاون تنظیم کے بنیادی مشن کی بہت ضرورت ہے۔ ایماندارانہ بحث کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے. انہوں نے اعتماد دوستی اور اچھے پڑوسی کے اصولوں کی کمی کیلئے خود احتسابی پر زور دیا۔
یہ کہتے ہوئے. کہ دنیا ایک کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے. بھارتی وزیر خارجہ نے کہا. کہ عالمگیریت نے تجارت ، سرمایہ کاری ، مواصلات اور تعاون کے دیگر شعبوں میں مواقع پیدا کیے ہیں. جس کا فائدہ اٹھایا جائے. تو اس کے نتیجے میں علاقائی ترقی ہو سکتی ہے۔
جے شنکر نے. ایس سی او کے بانی چارٹر سے وابستگی کا اعادہ کیا. اور رکن ممالک پر زور دیا. کہ وہ ان اہم مسائل کو حل کرنے میں پرعزم رہیں۔