شنگھائی تعاون تنظیم:
بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر. اس ماہ کے اواخر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان. حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ کے ترجمان. رندھیر جیسوال نے ایک پریس بریفنگ میں تصدیق کی. کہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے. ایس سی او اجلاس کے لیے پاکستان جانے والے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔
جے شنکر تقریباً 9 سالوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر خارجہ ہوں گے۔ آخری بار سشما سوراج نے. دسمبر 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق. پاکستان نے اس اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونے والے. شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں. شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو باضابطہ طور پر دعوت دی تھی۔
بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ. محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں. آئندہ شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے ایک جامع سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ جس میں انہوں نے کہا. کہ مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔