Home » پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں دو طرفہ بات چیت نہیں ہوگی، جے شنکر

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں دو طرفہ بات چیت نہیں ہوگی، جے شنکر

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم:

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے. کہ وہ اس ماہ جب پاکستان کا دورہ کریں گے تو وہ دوطرفہ تعلقات پر بات نہیں کریں گے۔

جے شنکر نے نئی دہلی میں. ایک تقریب میں ایک سوال کے جواب میں کہا. مجھے امید ہے کہ تعلقات کی نوعیت کی وجہ سے میڈیا میں کافی دلچسپی ہوگی۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں. کہ یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے ہے۔ میں وہاں بھارت پاکستان تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا. کہ میں وہاں ایس سی او کے ایک رکن کے طور پر جا رہا ہوں۔

واضح رہے. کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس بریفنگ میں تصدیق کی تھی. کہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کیلئے پاکستان جانے والے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔

جے شنکر تقریباً 9 سالوں میں. پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر خارجہ ہوں گے۔ آخری بار سشما سوراج نے دسمبر 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق. پاکستان نے اس اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو باضابطہ طور پر دعوت دی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز