Home » بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
سبرامنیم جے شنکر

سبرامنیم جے شنکر:

بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر. 15 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی. کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے گئے۔

ایس سی او کے رکن. ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا دو روزہ 23 واں اجلاس آج شام اسلام آباد میں شروع ہونے والا ہے۔ جس میں شرکت کیلئے غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اراکین اور دیگر مدعو ریاستوں کے مندوبین وفاقی دارالحکومت پہنچنے لگے. جہاں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

 دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان. ایک غیر معمولی سفارتی دورہ ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، سلامتی اور تجارت پر توجہ دینے کے ساتھ کشیدہ دو طرفہ تعلقات کے پیش نظر یہ دورہ اہم ہے۔ توقع ہے. کہ جے شنکر کثیرالجہتی بات چیت میں شامل ہوں گے.

جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے. ایس سی او سی ایچ جی کے سالانہ اجلاس کی صدارت. وزیر اعظم شہباز شریف کونسل کے موجودہ سربراہ کے طور پر کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں. شرکت کرنے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن. ممالک کے سربراہان میں. چین کے وزیر اعظم لی کیانگ، بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوفچینکو، قازقستان کے وزیر اعظم اولزاس بیکٹینوف، روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹین، تاجک وزیر اعظم کوہیر رسول زودا، ازبک وزیر اعظم عبداللہ اریپوف، کرغزستان کے وزرا کی کابینہ کے چیئرمین زاپروف اکیل بیک، ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف، اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر شامل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز