Home » بھارتی آرمی چیف ہوش کھو بیٹھے،”آپریشن سندور“کی ناکامی کے بعد پاکستان کو جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی آرمی چیف ہوش کھو بیٹھے،”آپریشن سندور“کی ناکامی کے بعد پاکستان کو جوابی کارروائی کی دھمکی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

نئی دہلی(ایگزو نیوز ڈیسک)بھارت کے فوجی سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں اگر کوئی نیا تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو بھارت وہ صبر اور تحمل نہیں دکھائے گا جو ”آپریشن سندور“ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت اپنی حالیہ شکست کے بعد عوام کو مطمئن کرنے کے لیے ایک بار پھر جارحانہ بیانات دے رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جنرل دویدی نے سرگنگا نگر میں فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ بھارت کے عزم کو آزمانے کی غلطی نہ کرے اور فوری طور پر دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے۔ ان کے بقول اگلی بار کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ آیا وہ دنیا کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں۔بھارتی آرمی چیف نے اپریل 2022 میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض فوج کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ تھی۔ ”آپریشن سندور“ کے تجربات نے فوجیوں اور عوام دونوں کے حوصلے بلند کیے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کارروائی کے دوران صرف دہشت گردوں کے اڈے، تربیتی مراکز اور سہولت کار نشانہ بنائے گئے جبکہ کسی بے گناہ شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ماہرین کے مطابق جنرل دویدی کے بیانات بھارت کی داخلی سیاسی اور عسکری دباو کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں ”آپریشن سندور“ کی ناکامی کے بعد عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے جارحانہ بیانیہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سخت موقف اختیار کیا اور سرحد پار حملوں کا منہ توڑ جواب دیا، جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنرل دویدی کے بیانات نہ صرف پاکستان کے لیے انتباہ ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی شدید بوکھلاہٹ اور ناکامی کا بھی مظہر ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک باہمی ذمہ داری اور سفارتی چینلز کے ذریعے کشیدگی کو کم کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز