Home » ‘کانٹا لگا’ گانے سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

‘کانٹا لگا’ گانے سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

بھارتی اداکارہ اور ریئلیٹی ٹی وی اسٹار شیفالی جریوالہ، جو گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے مشہور ہوئیں، 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر ان کے شوہر پراگ تیاگی اور تین دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ وہ اسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔

اگرچہ موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا’ کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور بعد میں نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔ ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز