باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے پیر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن مہمان ٹیم کو دوسری اننگز میں 155 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان روہت شرما نو کے ایل راہول صفر اور ویرات کوہلی پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ریشبھ پنت تیس، جڈیجادو اور نتیش کمار ریڈی ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔ بھارت کی جانب سے جیسوال چوراسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ یہ 12 سال میں پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دی ہے۔