بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان میں نہیں دبئی میں ہو گا۔
بھارت نے دو سو پینسٹھ رنز کا ہدف چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور چوراسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان روہت شرما اٹھائیس، شریاس ایئر پینتالیس اور اکشر پٹیل ستائیس رنز بناسکے، ہاردک پانڈیا نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 28 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو چونسٹھ رنز بنائے تھے۔ دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
4