Home » بھارت پانی روکنے کی تیاری کر رہا ہے،ہمیں بھی ڈیم بنانے ہوں گے،رانا ثنااللہ نے خبردار کر دیا

بھارت پانی روکنے کی تیاری کر رہا ہے،ہمیں بھی ڈیم بنانے ہوں گے،رانا ثنااللہ نے خبردار کر دیا

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)مشیر وزیر اعظم سینیٹر رانا ثنااللہ نے آبی وسائل کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت دریائے چناب سمیت اہم آبی ذخائر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر میں مصروف ہے،جس کے بعد پانی کی فراہمی کو متاثر کرنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی اپنی آبی ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر فوری طور پر بڑے ذخائر کی تعمیر کی طرف جانا ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت پانچ بڑے ڈیمز کی تعمیر میں مصروف ہے،جن کی تکمیل کے بعد بھارت چناب سمیت اہم دریاوں کے پانی کے بہاو کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا،جو پاکستان کیلئے سنگین آبی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب فصلوں کیلئے پانی کی ضرورت ہوگی تو بھارت پانی روک سکتا ہے اور جب ضرورت نہ ہوگی تو اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال پیدا کرنے کا خدشہ بھی موجود رہے گا،اس لیے پاکستان کو بھی فوری طور پر 3 سے 4 بڑے آبی ذخائر تعمیر کرنے ہوں گے تاکہ اضافی پانی کو محفوظ کیا جا سکے۔

رانا ثنااللہ کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین واپڈا اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں جبکہ صدر مملکت سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر پاکستان کو عملی اور مضبوط حکمتِ عملی اپنانا ہو گی۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ بڑی جنگ کو روکنا پاکستان کا ایک تاریخی سفارتی کارنامہ ہے اور اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار انتہائی اہم رہا ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے درمیان باہمی اعتماد،خلوص اور احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے جبکہ بعض حلقوں میں پھیلایا جانے والا ”ایک پیج“ کا تاثر درست نہیں لیا جانا چاہیے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیر اعظم کا آئینی اور انتظامی اختیار ہے،وہ جب چاہیں رد و بدل کر سکتے ہیں،ضروری نہیں کہ ناراضی کا مطلب فوری تبدیلی ہو۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف عمل کے بعد حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز