Home » بھارت نے باضابطہ طور پر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے سے انکار کر دیا

بھارت نے باضابطہ طور پر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے سے انکار کر دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مطلع کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ، بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو مطلع کیا کہ مودی سرکار نے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن 2025 میں فروری-مارچ میں پاکستان میں ہونا ہے۔ تاہم ، ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی تھی کیونکہ بی سی سی آئی نے حکومت سے منظوری طلب کی تھی ۔

اس سے قبل جمعہ کے روز میڈیا سے بات چیت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھ کہ کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز