چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا فاتحانہ آغاز۔ بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں اپنی پہلی جیت درج کرالی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دو سو انتیس رنز کا ہدف بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر شبھمن گل نے شاندار سنچری بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ روہت شرما نے 41 جبکہ کے ایل راہول نے 41 رنز بنائے اور وہ بھی ناقابل شکست رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو جبکہ مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
اس سے قبل بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹھیک ثابت نہ ہوا کینکہ 40 سکور پر ہی اُن کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوگئے تھے لیکن بعد میں توحید ہردوئی اور جیکر علی نے 154 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کے سکور کو 228 تک پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ توحید ہردوئی نے 100 جبکہ 68 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے پانچ، ہرشیت رانا نے تین جبکہ اکشر پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔