Home » بھارت اور اسرائیل اقلیتوں پر بے لگام ظلم کر رہے،عالمی ادارے عملی اقدامات اٹھائیں،علامہ زبیر احمد ظہیر کا مطالبہ

بھارت اور اسرائیل اقلیتوں پر بے لگام ظلم کر رہے،عالمی ادارے عملی اقدامات اٹھائیں،علامہ زبیر احمد ظہیر کا مطالبہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل اقلیتوں پر ظلم و جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مکمل طور پر بے لگام اور بے مہار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کو اس سفاکیت، درندگی اور بے انصافی سے تنگ آ کر اپنی علیحدگی اور آزادی کے مطالبات کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے مجلسِ تحفظ انسانیت کے پلیٹ فارم سے حرمین ہوٹل گلبرگ میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کے دوران کہی۔ اجلاس میں مولانا محمد شفیع جوش، پروفیسر عدنان فیصل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ، علامہ مرتضی رحمانی، علامہ فیاض احمد سلفی، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا طلحہ فاروقی اور میاں محمد اصغر بھی شریک تھے اور انہوں نے خطاب کیا۔مقررین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت اور اسرائیل کے خلاف انسانی حقوق اور اقلیتوں پر کھلم کھلا ظلم و زیادتی کے خلاف عالمی اداروں میں بھرپور آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ دونوں ممالک اپنے اعمال پر قابو نہ پائیں تو تمام انسانی حقوق، بین المذاہب تحریکوں اور مذہبی آزادی کی عالمی تنظیموں کو ان کے خلاف کھل کر عملی اقدامات کرنے چاہیے۔علامہ زبیر احمد ظہیر نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان دنیا میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے لحاظ سے ایک مثالی ملک بن چکا ہے، جہاں ہر شہری کو اپنی مذہبی رسومات اور حقوق کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز