Home » تعلیم یا تماشہ؟بھارتی نصاب میں ‘نمبوڑا نمبوڑا‘ بطور لوک گیت شامل،ہنگامہ کھڑا ہو گیا،6 افسران معطل،تحقیقات شروع

تعلیم یا تماشہ؟بھارتی نصاب میں ‘نمبوڑا نمبوڑا‘ بطور لوک گیت شامل،ہنگامہ کھڑا ہو گیا،6 افسران معطل،تحقیقات شروع

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

ممبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست اڑیسہ میں نصابی کتب سے متعلق ایک سنگین غلطی سامنے آنے کے بعد تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں شدید تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جہاں آٹھویں جماعت کی آرٹ ایجوکیشن کی کتاب میں بالی ووڈ کے مشہور گانے کو ”راجستھانی لوک گیت“کے طور پر شامل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گانا 1999ءکی معروف فلم ہم دل دے چکے صنم کا مقبول ٹریک ”نمبوڑا نمبوڑا“ ہے،جسے نصابی کتاب کیرتی میں شامل کیا گیا۔ یہ کتاب قومی تعلیمی پالیسی 2020ءکے تحت تیار کی گئی تھی تاہم گانے کو فلمی موسیقی کے بجائے روایتی لوک گیت کے طور پر پیش کیے جانے پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔جیسے ہی اس کتاب کے متعلقہ صفحات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، عوام، ماہرین تعلیم اور ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار پر سوالات اٹھتے ہیں بلکہ مقامی ثقافتی ورثے کو نظر انداز کر کے کمرشل مواد کو فروغ دینا بھی تشویشناک ہے ۔عوامی دباو بڑھنے پر اڑیسہ کی ریاستی حکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی۔ وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی اور وزیر تعلیم نتیانند گونڈ کی ہدایت پر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (SCERT) کے چھ سینئر افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔مزید برآں، اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو اس غلطی کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے مستقبل میں نصابی کتب کی تیاری کے عمل کو شفاف اور معیاری بنانے کے لیے ایک خصوصی ”کوالٹی اشیورنس سیل“ کے قیام کی بھی سفارش کی ہے۔تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف نصاب سازی کے عمل میں موجود خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی مواد کی تیاری میں ثقافتی حساسیت اور تحقیق کی کتنی ضرورت ہے، تاکہ آئندہ اس نوعیت کی غلطیوں سے بچا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز