Home » بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دیدی

بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دیدی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

بھارت نے اپنی جنگی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 630 ارب روپے (7 ارب ڈالرز) ہے، اور توقع ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس پر دستخط ہو جائیں گے۔

بھارتی حکام کے مطابق، یہ فیصلہ بھارتی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی امور نے کیا جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے تھے۔ فرانس کے وزیر دفاع دستخط سے قبل بھارت کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ خریداری بھارتی فوج کے جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد سوویت دور کے ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ بھارتی بحریہ نے بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، جہاں چین نے دوہرے مقاصد والے جہاز تعینات کیے ہیں۔

اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس 36 رافیل طیارے موجود ہیں، جبکہ بھارتی بحریہ کے طیاروں میں زیادہ تر روسی مگ 29 جیٹ طیارے شامل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز