Home » محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی چوری کر لی،بھارت نے ایک اور شرمناک الزام عائد کر دیا

محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی چوری کر لی،بھارت نے ایک اور شرمناک الزام عائد کر دیا

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ  نے محسن نقوی پر سنگین اور شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرافی ”چوری“ کرنے کی کوشش کی اور اس ٹرافی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے،اس سے پہلے گذشتہ شب ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارت کی ٹیم نے محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس سے اختتامی تقریب میں بد مزگی پیدا ہو گئی تا ہم محسن نقوی نے بھی بھارت کے اس نان پروفیشنل رویے کے سامنے ہتھیار پھینکنے کی بجائے اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور انڈین کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کو ماننے سے صاف انکار کر دیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ نہ صرف میچ کی خوشیوں پر سائے ڈال گیا بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کے پروٹوکول اور کھیل کی روح کے بارے میں بھی تنازعہ پیدا کر گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا فائنل نہ صرف ایک دلچسپ کرکٹ میچ  رہا بلکہ ہندوستان کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث حیران کن ڈرامے میں بھی تبدیل ہو گیا، بھارت  نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی)کے چیئرمین محسن نقوی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ٹرافی اپنے ساتھ ہوٹل لے گئے لیکن سچائی کچھ اور ہی ہے۔جب انڈین ٹیم پانچ وکٹوں سے ہار گئی،بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو اور ٹیم کے کھلاڑی تقریب میں محسن نقوی سے ٹرافی لینے کے لیے سٹیج  پر جانے سے انکار کر گئے۔اس وقت تقریب کے تمام مہمان اور عہدیدار جا چکے تھے،جس کے بعد اے سی سی انتظامیہ  نے باقاعدہ پروٹوکول کے مطابق ٹرافی اور میڈلز ہٹا دیے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا نے بعد میں خود اعتراف کیا کہ بھارت نے پہلے سے فیصلہ کر رکھا تھا کہ وہ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے کیونکہ وہ پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہیں۔سیکیا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ کسی کے اختیار میں نہیں کہ وہ ٹرافی اور میڈلز لے جائے۔یہ غیر سپورٹس مین حرکت ہے،امید ہے کہ ٹرافی اور میڈلز جلد واپس آئیں گے۔درحقیقت پاکستان اور محسن نقوی  نے ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد میں بنیادی کردار ادا کیا جبکہ بھارتی ٹیم کی غیر تعاون پسند حرکتیں تقریب کے پروٹوکول کو متاثر کرنے کی کوشش تھیں۔پی سی بی  نے اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے ٹرافی خود پیش کرنے کا حق استعمال کیا،جیسا کہ ہر بین الاقوامی ایونٹ میں ہوتا ہے۔یہ معاملہ کرکٹ کے پروٹوکول،کھیل کی روح اور بین الاقوامی روایات کی اہمیت کو ایک بار پھر سامنے لے آیا۔ فائنل کے بعد یہ واقعہ نہ صرف میچ کی یادگار کا حصہ بن گیا بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کے پس منظر میں ایک چھوٹا مگر دلچسپ سفارتی اور کھیل کا ڈرامہ بھی رقم ہو گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز