Home » بھارت: مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارت: مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد جان کی بازی ہار گئے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

بھارت میں ہونیوالے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی میلے مہا کمبھ میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیکڑوں زخمی ہئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ میلے کے دوران زائرین نے گنگا، یمنا اور دریائے سرسوتی کے ملاپ کی جگہ جانے کی کوشش کی تو رکاوٹی بیریئرز مبینہ طور پر ہجوم پر جاگرے۔ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور افراتفری مچ گئی۔ بچوں اور بوڑھوں سمیت سیکڑوں افراد پیروں تلے آگئے۔

ہلاکتوں کے باوجود میلہ جاری رہا اور دو کروڑ اسی لاکھ افراد نے دریا میں ڈبکی لگا کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے متاثرین سے اظہار افسوس کیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حادثے کی ذمہ داری مودی سرکار پر عائد کردی۔ کہا میلے میں بدانتظامی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز