نیشنل ہائی وے اتھارٹی:
اسلام آباد(اسلم مراد ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے اور ہائی ویز استعمال کرنے والوں پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا بم گرادیا ہے. جس کے نتیجے میں ٹول ٹیکس میں تقریبا تیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے. جس سے ملک بھر میں مسافروں اور نقل و حمل کے اخراجات متاثر ہوئے ہیں۔ ٹول کی شرحوں میں اضافہ سڑکوں کی دیکھ بھال، اور نقل و حمل کی خدمات میں بہتری کے لیے اضافی آمدنی حاصل کرنے کی. وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
اگرچہ اس اضافے کا مقصد. قومی سڑکوں کے نیٹ ورک کے معیار اور حفاظت کو بڑھانا ہے. اس نے اضافی مالی بوجھ کی وجہ سے. باقاعدہ مسافروں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں تشویش کو جنم دیا ہے۔ نئے ٹول ریٹس سے .پرائیویٹ اور کمرشل دونوں گاڑیاں متاثر ہوں گی. سفری اخراجات اور لاجسٹکس آپریشنز پر اثر پڑے گا۔
گزشتہ دو سال کے دوران ٹول ٹیکس میں مجموعی طورپر کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے. جس کے نتیجے میں عوام پر بوجھ پڑا ہے۔ موٹر وے ٹول میں اضافے سے ایم ون موٹر وے سے ایم بارہ تک تمام موٹر وے پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے. جس کی وجہ سے روزانہ لاکھوں گاڑیوں کو اس کا نقصان ہوگا۔