نیویارک پوسٹ نے قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے. کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز اس واقعے کے بعد محفوظ ہیں. جس میں ان کے فلوریڈا گالف کلب کے باہر دو افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ٹرمپ مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے اس سے قبل کہا تھا. کہ سابق صدر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ ہیں. لیکن اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کورس کے باہر پیش آیا۔
فائرنگ کے بعد اپنے پہلے بیان میں سابق صدر نے کہا. کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس طرح کے واقعات مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا. کہ میں امریکی عوام کیلئے ہمیشہ لڑتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ایک قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، بندوق بردار، جس کی شناخت 20 سالہ تھامس کروکس کے نام سے ہوئی تھی، کو سیکرٹ سروس کے ایک سنائپر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد کمبرلی چیٹل کو دو طرفہ کانگریس کے دباؤ میں سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔