Home » دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز پر آوٹ

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز پر آوٹ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے نعمان علی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ویسٹ انڈیز کو 163 رنز پر ہی آوٹ کر دیا۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 163 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سپنر نعمان علی نعمان علی نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔ ساجد علی نے دو، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر کاشف علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ پیسر خرم شہزاد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بقیہ لائن اپ میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی اسپن ہیوی حکمت عملی کا دفاع کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز