نعمان علی کی تباہ کن بولنگ:
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نعمان علی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے. 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے. دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے چوتھے روز جب اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا. تو انگلش بلے باز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کیونکہ ساجد خان نے کھیل کے شروع میں ہی. انگلش پلئیر اولی پوپ کو آوٹ کرکے مہمان ٹیم پر دباو بڑھا دیا تھا. اس کے بعد نعمان علی انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر قہر بن کے ٹوٹ پڑے. اور اکیلے نے ہی 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے قومی ٹیم کو تاریخی فتح دلوائی۔ دوسری اننگز میں ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
نعمان علی نے. زیک کرولی، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس ، وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر کا شکار کیا. جبکہ ساجد خان نے بین ڈکٹ اور اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل. پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی طرف سے. سلمان علی آغا کے سوا کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوا. انہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق 4 ، صائم ایوب 22 ، کپتان شان مسعود 11 ، کامران غلام 26 ، سعود شکیل 31 ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 23 ، ساجد خان 22 جبکہ عامر جمال اور نعمان علی 1 ، 1 رنز بنا کرسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4 ، جیک لیچ نے 3 جبکہ برائیڈن کارس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
تیسرے دن:
واضح رہے کہ تیسرے دن کے آغاز میں پاکستان نے. آف اسپنر ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے مہمان انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 291 رنز پر آل آوٹ کر دیا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 239-6 پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی. تو جیمی سمتھ 12 اور بریڈن کارس 2 پر کریز پر تھے۔ پہلے سیشن میں. مہمان ٹیم کے اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا. کہ ساجد خان نے کارس کو آوٹ کر دیا۔ آف اسپنر نے جلد ہی. میتھیو پوٹس کو بھی پویلین کی راہ دکھائی. جبکہ اسمتھ 21 رنز بنانے کے بعد نعمان کا شکار ہوئے۔ جیک لیچ نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. اور شعیب بشیر کے ساتھ آخری وکٹ کیلئے 29 رنز جوڑے۔ قومی ٹیم کی جانب سے. ساجد خان نے سات جبکہ نعمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے دن کا کھیل:
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن. کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے. بین ڈکٹ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 127 رنز کی برتری حاصل تھی۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے. میزبان ٹیم کے خلاف اپنی پہلی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 73 کے سکور پر گری دوسری 125 جبکہ تیسری 211 رنز پر گری۔ اس کے بعد. پاکستانی گیند بازوں نے 14 رنز کے اندر مہمان ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں بین ڈکٹ، ہیری بروک اور کپتان بین اسٹوکس کو آوٹ کرکے میچ میں واپسی کی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے 4 جبکہ نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 366 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔
قومی ٹیم:
قومی ٹیم نے دوسرے دن اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 259 رنز سے کیا تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اپنی کل والے اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرکے 41 پر آوٹ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد 302 کے سکور پر سلمان علی آغا بھی 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 7 رنز بعد ساجد خان بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اوپر نیچے تین وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال اور نعمان علی نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اور ٹیم کیلئے 49 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ پاکستان کی نویں وکٹ اُس وقت گر جب عامر جمال 37 رنز بنا کر برائیڈن کارس کے ہاتھوں آوٹ ہوا۔ جس کے بعد قومی ٹیم کی آخری وکٹ 366 رنز پر گری۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے. 4 ، برائیڈن کارس نے 3 جبکہ میتھیو پوٹس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پہلا دن:
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے. دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے. ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 15 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جب عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر جیک لیچ کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ گرین کیپس کی دوسری وکٹ 19 کے سکور پر گری جب کپتان شان مسعود صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ بھی جیک لیچ کا شکار بنے۔
جس کے بعد صائم ایوب اور کامران غلام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے. 149 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 168 کے سکور پر صائم ایوب بھی 77 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ جس کے بعد سعود شکیل بھی. 4 رنز بنا کر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس موقع پر کامران غلام اور محمد رضوان نے 65 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل. کامران 118 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ جن کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے کیلئے سلمان علی آغا میدان میں آئے۔ محمد رضوان 37 جبکہ سلمان علی آغا 5 رنز پر کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ ٹیم:
اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں. پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. آج انگلینڈ ٹیم کی قیادت ان کے کپتان بین اسٹوکس کر رہے ہیں. جو ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہونے. کے بعد ٹیم میں واپس آئیں ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ. (پی سی بی) نے بابر اعظم ، شاہد آفریدی اور نسیم شاہ کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود
انگلینڈ پلیئنگ الیون
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ)، برائیڈن کارس، میتھیو پوٹس ، جیک لیچ اور شعیب بشیر