Home » دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کر دی۔

قومی ٹیم نے 163 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کیا۔ صائم ایوب 82 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 64 جبکہ بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم صرف 163 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ حارث رؤف نے 5 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیائی بیٹنگ لائن کو بری طرح ناکام کر دیا تھا۔ ان کی شاندار باؤلنگ کے سامنے آسٹریلوی کھلاڑی مشکلات کا شکار رہے، اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کنگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

حارث رؤف کے علاوہ شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

پاکستان پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان علی آغا (نائب کپتان) محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین

آسٹریلیا پلیئنگ الیون:

میتھیو شارٹ، جیک فریزر میک گرک، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، پیٹ کمنز (کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز