غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے چوتھے مرحلے میں تین میں سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو لے کر اسرائیل کی طرف روانہ ہو گیا۔ جبکہ تیسرے اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل تین یرغمالیوں کے بدلے ایک سو تراسی فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تین مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔