Home » پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز پر آوٹ ہوگئی

پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز پر آوٹ ہوگئی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں جاری ہے، میزبان ٹیم نے 301 رنز بنا کر 90 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے روز پروٹیز نے اپنی ادھوری اننگز کا آغاز تین وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے کیا تو پاکستانی تیز گیند بازوں نے جنوبی افریقہ کے دو بلے بازوں بشمول کپتان ٹیمبا باوما کو آوٹ کر کے ابتدائی کامیابی حاصل کی۔

جس کے بعد وقفے وقفے سے میزبان ٹیم کی وکٹیں تو گرتی رہیں لیکن اسکور میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ ایڈن مارکرم کی 89 رنز اور کوربن بوش کے 81 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم 301 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اس سے قبل میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنک کا فیصلہ کیا جو ٹھیک ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کے فاسٹ بولروں نے شاہینوں کو شروع سے آخر تک مشکل میں ڈالے رکھا۔ ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش کی خطرناک بولنگ کی وجہ سے شاہین کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 211 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5 جبکہ کوربن بوش نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کپتان شان مسعود 17 ، صائم ایوب 14 ، بابر اعظم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ سعود شکیل، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز