پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنک کا فیصلہ کیا جو ٹھیک ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کے فاسٹ بولروں نے شاہینوں کو شروع سے آخر تک مشکل میں ڈالے رکھا۔ ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش کی خطرناک بولنگ کی وجہ سے شاہین کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 211 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5 جبکہ کوربن بوش نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کپتان شان مسعود 17 ، صائم ایوب 14 ، بابر اعظم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ سعود شکیل، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اگلے سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کیلئے میزبان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کم از کم ایک ٹیسٹ جیتنا ہوگا۔
سنچورین کی پچ روایتی طور پر تیز گیند بازوں کیلئے کافی فائدہ مند ہے اس لیے پاکستان نے بھی فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارا ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم:
ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، ٹیمبا باوما (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کوربن بوش، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن
پاکستان کی ٹیم:
شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد عباس