Home » چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

بڑے بڑے دعوے لیکن کارکردگی صفر، چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے ہرا دیا۔ 321 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 260 پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے خوشدل شاہ 69، بابر 64 جبکہ سلمان علی آغا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ولیم اورورک نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی شاندار سنچریوں کے بدولت 320 رنز بنائے تھے۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ وِل ینگ اور لیتھم کی سنچری نے میچ ہاتھ سے نکال دیا تھا۔ میچ میں دو مرحلوں میں ہم نے اپنا مومنٹم کھویا۔ ہمارے لئے چیمپئنز ٹرافی کا ہر میچ بہت اہم ہے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز