کپتان روہت شرما کو ڈراپ کرنے کے باوجود بھارتی ٹیم میں ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ کی پریشانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 185 رنز ہی بنا سکی ہے۔
یشسوی جیسوال 10 ، کے ایل راہول 4 ، شبمن گل 20 ، ویرات کوہلی 17 ، روندر جڈیجہ 26 ، نتیش کمار ریڈی صفر پر آوٹ ہوئے۔ رشبھ پنت 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولنڈ 4 ، مچل سٹارک 3 جبکہ پیٹ کمنز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔