منگل, مئی 13, 2025
Home » سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پہلی اننگز کی طرح دوسری باری میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح ناکام ہوئی۔ سعود شکیل اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ پیش کر سکا۔ صائب ایوب، شان مسعود اور بابر اعظم نے بالترتیب 27، 28 اور 50 رنز بنائے۔ جبکہ کامران غلام اور محمد رضوان بالترتیب 4 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 84 جبکہ بابر اعظم 50 بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پروٹیز کی جانب سے آل راؤنڈر مارکو جانسن نے 6 اور کاگیسو ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز