سینیٹر فیصل واوڈا کو ایف بی آر افسران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا معاملہ، ان لینڈ ریونیو سروس افسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کردی۔
ایسوسی ایشن نے اعلامیے میں کہا کہ ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے کوئی دھمکیاں نہیں دیں، سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی۔ افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، فیصل واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بے بنیاد بیانات افسران کے حوصلے پست کر رہے ہیں۔ اس سے ٹیکس وصولی کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس افسران ایمانداری اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہیں۔ افسران کی عزت و وقار کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔