Home » امریکی ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ایک سو پچیس فیصد ٹیرف بڑھا دیا

امریکی ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ایک سو پچیس فیصد ٹیرف بڑھا دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

عالمی قوتوں کے درمیان ٹیرف جنگ طول پکڑ گئی۔ امریکہ کے ایک سو پینتالیس فیصد ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ایک سو پچیس فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

امریکی ٹیرف پر پہلی مرتبہ رد عمل دیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی خود انحصاری اور محنت پر منحصر ہے، چینی قوم کسی بھی غیر منصفانہ دباؤ سے خوف زدہ ہونے والی نہیں۔ ٹیرف میں بار بار اضافہ مضحکہ خیز مشق ہے۔ چین اب امریکی ٹیرف کو نظرانداز کرتے ہوئے کسی نمبر گیم کا حصہ نہیں بنے گا۔

بیجنگ میں سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی امریکی ٹیرف کے بعد کی صورتحال پر چینی صدر سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔ شی جن پنگ نے امریکہ کی معاشی غنڈہ گردی کے خلاف یورپ سے تعاون کا مطالبہ کردیا ، بولے تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، امریکہ کو یہ سوچنا چاہیے۔

دوسری جانب دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں شدید مندی کی صورتحال سے نہیں نکل پار ہیں۔ امریکہ کے ایس اینڈ پی انڈیکس میں مزید صفر عشاریہ سات پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ڈاؤ جونز صفر عشاریہ سات سات اور نیسڈک صفر عشاریہ آٹھ فیصد گراوٹ کا شکار رہیں۔

جاپان کی نکئی انڈیکس میں نو فیصد جبکہ لندن کی فٹسی انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز