وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعظم نے یہ باتیں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی۔ وفاقی وفاقی وزراء محسن نقوی، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، جام کمال، کور کمانڈر اور مسلح افواج کے سربراہان بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔
آج صبح شہباز شریف جب کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت دیگر حکام نے ائیرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔ ملک کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے
واضح رہے کہ وزیراعظم نے کوئٹہ کا دورہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں حالیہ خونریزی کے بعد کیا، جس میں دہشت گردی کے مختلف حملوں میں 14 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔