Home » پہلی بار پاکستانی خاتون اے سی سی اے کی صدر منتخب

پہلی بار پاکستانی خاتون اے سی سی اے کی صدر منتخب

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید کو صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی عائلہ پلینیٹیو مڈل ایسٹ اور پلینیٹیو پاکستان کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ ان کے پاس توانائی، سرمایہ کاری اور کارپوریٹ گورننس میں دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ اپنی سال بھر کی مدت کے دوران، نو منتخب صدر 180 ممالک میں اے سی سی اے کے 252,500 سے زیادہ ممبران اور 526,000 مستقبل کے ممبران کی قیادت کریں گے۔

اے سی سی اے پاکستان نے اپنے پیغام میں عائلہ مجید کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "پاکستان سے عائلہ مجید کو اے سی سی اے کی نئی صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، جو اگلے سال کے دوران ہمارے 252,500 ارکان اور 526,000 مستقبل کے ارکان کی قیادت کریں گی۔

اے سی سی اے پاکستان نے اس موقع پر نئی منتخب ڈپٹی صدر، میلانی پروفٹ (برطانیہ) اور نائب صدر، داتک زیتون محمد حسن (ملائشیا) کو بھی مبارکباد دی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز