اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس میں ان کی بصری صحت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،یہ معائنہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) کی دوسری انجیکشن ڈوز کے فالو اپ کے طور پر کیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق معائنے کے دوران میڈیکل بورڈ میں شامل تھے: پروفیسر ڈاکٹر نعیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف معائنہ میں عمران خان کی بصری صلاحیت، فنڈوسکوپی، سلٹ لیمپ معائنہ اور آپٹیکل کوہرنس ٹوموگر (OCT) ٹیسٹ شامل تھے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور مجموعی صحت کی صورتحال مستحکم ہے۔بورڈ نے آئندہ نگہداشت اور علاج کے لیے پہلے سے طے شدہ ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی تاکہ آنکھوں کی حالت مزید بہتر ہو سکے۔پمز انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ معائنہ کے دوران عمران خان کے طبی ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کسی ہنگامی مسئلے یا غیر متوقع صحت کے خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔اس معائنے کے بعد عمران خان کی آنکھوں کی صحت پر نگرانی جاری رہے گی اور بورڈ کی ہدایات کے مطابق علاج اور فالو اپ ڈوزز وقت پر مکمل کی جائیں گی تاکہ بصری بہتری برقرار رکھی جا سکے۔
عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری، اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آگئی
4