پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں جو کچھ ہوا اس کا احتساب عمران خان کریں گے۔
ترجمان بشریٰ بی بی نے کہا کہ سابق خاتون اول نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی نہ ہی اس میں شرکت کی۔ اہلیہ عمران خان بانی کے حکم کے مطابق ڈی چوک پہنچی لیکن وہ پارٹی قیادت نہیں تھی۔
دوسری جانب ، پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بشریٰ بی بی کی تجویز پر بلایا گیا جس میں دھرنے کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریلی کو سنگجانی میں روکنا چاہیے تھا۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سنگجانی میں احتجاج کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا نے سابق خاتون اول کی جانب سے نامناسب زبان استعمال کرنے پر استعفیٰ دیا۔