اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان کا گزشتہ رات پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کی متاثرہ آنکھ کا مکمل چیک اپ کیا گیا اور انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز بھی لگا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو سخت حفاظتی انتظامات میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ضروری طبی عمل مکمل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں آج اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات پمز سپتال لایا گیا تھا، جہاں علاج کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مکمل علاج کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور اہلخانہ سے فوری ملاقات کرائی جائے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش برقرار ہے اور ان کے بہتر علاج کے لیے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ،آنکھ کے انجیکشن کی پانچویں ڈوز مکمل
15