اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل حکام کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست بجھوائی گئی ہے، جسے باقاعدہ طور پر جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم حکومت واضح کر چکی ہے کہ عمران خان کی تمام ملاقاتیں تاحکم ثانی مکمل طور پر بند ہیں ۔
ایگزو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لئے چھ رکنی فہرست بجھوا دی گئی ہے۔جیل حکام کے مطابق ملاقاتی فہرست میں شامل وکلا میں بیرسٹر گوہر علی ، سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھہ، لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمان رانجھا شامل ہیں۔ تمام وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت فراہم کی جائے گی۔فہرست پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کی جانب سے چوہدری اویس ایڈووکیٹ کے ذریعے باقاعدہ طور پر جیل انتظامیہ کے سپرد کی گئی۔ذرائع کے مطابق وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا بنیادی مقصد قانونی مشاورت اور زیرِ سماعت مقدمات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ملاقات کے دوران دفاعی حکمتِ عملی، آئندہ قانونی اقدامات اور عدالتوں میں زیرِ التوا کیسز پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات طے شدہ وقت کے مطابق جیل قوانین کے تحت کرائی جائے گی۔
عمران خان سے وکلا کی اہم ملاقات؟؟ 6 رکنی قانونی ٹیم کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو پہنچا دی گئی
24