Home » عمران خان کا بڑا سیاسی فیصلہ،علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے فارغ،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ نامزد

عمران خان کا بڑا سیاسی فیصلہ،علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے فارغ،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ نامزد

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کی صوبائی سیاست میں ایک اہم اور غیر متوقع تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق عمران خان نے یہ فیصلہ پارٹی قیادت کو جاری ہدایات کے ذریعے سنایا اور سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے یہ ہدایات توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران اپنے قریبی پارٹی رہنماوں کو دیں۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے تصدیق کی کہ پارٹی چیئرمین نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ صوبے میں قیادت کی تبدیلی فوری طور پر عمل میں لائی جائے تاکہ انتظامی امور میں بہتری اور تنظیمی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کا یہ فیصلہ طویل غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی صوبائی حکومت کو مرکزی پالیسیوں کے مطابق ڈھالنے، تنظیمی نظم مضبوط کرنے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صوبائی حکومت اور پارٹی قیادت کے درمیان پالیسی امور پر اختلافات نے بھی عمران خان کے فیصلے کو تقویت دی۔رپورٹس کے مطابق نئے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی کے پرانے، متحرک اور تنظیمی امور میں مہارت رکھنے والے رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔انہیں صوبائی سطح پر پارٹی کے نظریاتی اور حکومتی ڈھانچے کو ازسرِنو منظم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔پارٹی قیادت کو امید ہے کہ وہ صوبے میں پارٹی کی سیاسی ساکھ کو بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے منصوبوں میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سیاسی مبصرین عمران خان کے اس فیصلے کو پی ٹی آئی کے اندرونی نظم کی بحالی اور طاقت کے توازن میں تبدیلی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو پارٹی کے آئندہ انتخابی منصوبوں پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز