خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی صوبے کی صدارت کی چھٹی کروانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خیبر پختونخوا کے کرپٹ وزرا کو گھر بھیجنے کیا تیاری کر لی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عاطف خان کے مطابق عمران خان نے صوبے کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کرپٹ وزرا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اس لیے اب صوبے میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی اور اگر کوئی وزیر کرپشن میں ملوث پایا گیا اُس کو فارغ فورا گھر بھیج دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہفتے کو عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو صوبے کی صدارت سے ہٹاتے ہوئے جنید اکبر کو عہدہ دے دیا تھا۔