Home » سخت سکیورٹی میں عمران خان پمز منتقل، طبی معائنے کے ساتھ سیاسی رابطوں میں تیزی،اہم ملاقاتوں کا امکان

سخت سکیورٹی میں عمران خان پمز منتقل، طبی معائنے کے ساتھ سیاسی رابطوں میں تیزی،اہم ملاقاتوں کا امکان

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی حصار میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے تحت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پمز اور اس کے اطراف سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ہسپتال میں خصوصی طور پر ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور طبی رپورٹس کی روشنی میں آئندہ علاج یا مزید اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ معائنہ مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی اور نقل و حرکت کو محدود رکھا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 3 مارچ 2026 کو بھی پمز اور الشفا آئی ہسپتال کے ماہرین نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا تھا، جس میں بینائی کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں جیل میں بھی فالو اپ چیک اپ کیا گیا، جہاں مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹرز نے مجموعی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ادھر سیاسی حلقوں میں اس پیشرفت کو محض طبی معاملہ نہیں بلکہ ممکنہ سیاسی سرگرمیوں سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک بار پھر رابطے ہوئے ہیں، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں میں اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے جاری کوششوں پر اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان رابطوں سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان کی اچانک ہسپتال منتقلی نہ صرف طبی بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں نئی پیشرفت متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز